امر خان کا انکشاف: "آپریشن بنیان مرصوص پر فلم بنے تو ہیرو فواد خان ہونا چاہیے”

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور مصنفہ امر خان نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ اگر پاک فوج کے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن بنیان مرصوص پر فلم بنے، تو وہ کس اداکار کو مرکزی کردار میں دیکھنا چاہیں گی۔

جیو کے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران جب امر خان سے پوچھا گیا کہ اس تاریخی آپریشن پر بننے والی ممکنہ فلم میں ہیرو کون ہونا چاہیے، تو انہوں نے بلا جھجک فواد خان کا نام لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ: "ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد کی شخصیت میں جو وقار، ذہانت اور ہلکی پھلکی مزاح موجود ہے، وہ سب فواد خان میں نظر آتا ہے۔ مجھے لگتا ہے وہ اس کردار کو بھرپور انداز میں نبھائیں گے۔”

latest urdu news

واضح رہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد نے جس جرات مندی اور قیادت کا مظاہرہ کیا، وہ سوشل میڈیا پر انہیں "نیشنل کرش” کا لقب دلوانے کا سبب بھی بنا۔ جنگی صورتحال میں ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور مزاحیہ انداز نے عوام کو خاصا متاثر کیا۔

اگر اس کامیاب فوجی کارروائی پر فلم سازی کا فیصلہ ہوتا ہے تو امر خان کی تجویز کردہ کاسٹنگ بلاشبہ ناظرین کو مزید پرجوش کر سکتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Geo Podcast (@geonewspodcast)

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter