علیزے شاہ کا شادی شدہ اداکاروں پر طنز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ علیزے شاہ نے شادی شدہ مرد اداکاروں کے دوہرے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے شادی کی انگوٹھی محض ایک فیشن ایکسسری بن چکی ہے۔

کراچی: معروف اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر اپنے بےباک انداز کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ اس بار انہوں نے شادی شدہ مرد اداکاروں کے دوہرے رویے پر دبنگ انداز میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری کے کئی شادی شدہ مرد اداکار اپنی شادی کی انگوٹھی کو محض فیشن ایکسسری سمجھتے ہیں۔

latest urdu news

علیزے شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا: "شادی شدہ مرد اداکاروں کی ایک بڑی تعداد شادی کی انگوٹھی کو صرف ایک فیشن ایکسسری سمجھتی ہے۔”
اگرچہ علیزے نے کسی کا نام نہیں لیا، تاہم ان کی یہ تنقید شوبز انڈسٹری میں موجود کچھ مخصوص رویوں کی طرف اشارہ ضرور کرتی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ اس موضوع پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتیں کیونکہ یہ ان کا ذاتی مسئلہ نہیں ہے، لیکن ان کا یہ جملہ سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز بن گیا۔ بعض صارفین نے علیزے کے اس بیان کی حمایت کی کہ انہوں نے انڈسٹری میں موجود دوہرے معیار پر روشنی ڈالی، جبکہ کچھ نے ان کے اس رویے کو غیر ضروری تنازع قرار دیا۔

علیزے شاہ کو ٹرولنگ کا سامنا، سوشل میڈیا کو خیر آباد کہہ دیا

یہ پہلا موقع نہیں کہ علیزے شاہ نے کھل کر رائے دی ہو۔ وہ اکثر اپنے بے لاگ تبصروں اور انڈسٹری کے حساس پہلوؤں پر آواز بلند کرنے کے باعث شہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ان کے اس تازہ بیان نے ایک بار پھر مداحوں کو چونکا دیا ہے، جو یہ جاننے کے لیے بےتاب ہیں کہ علیزے کی مراد کن اداکاروں سے ہے۔

یاد رہے کہ علیزے شاہ نے نوجوانی میں فلم ’سپر اسٹار‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وہ نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ کھل کر بولنے کی وجہ سے بھی پہچانی جاتی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter