علیزے شاہ کو ٹرولنگ کا سامنا، سوشل میڈیا کو خیر آباد کہہ دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پاکستان کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے مسلسل تنقید اور دباؤ کے باعث سوشل میڈیا سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

شوبز انڈسٹری میں فلم ”سپر اسٹار“ سے قدم رکھنے اور ڈرامہ”عہدِ وفا“ سے شہرت پانے والی علیزے شاہ حالیہ برسوں میں سوشل میڈیا پر لباس، انداز اور ویڈیوز کی وجہ سے مختلف تنازعات کا شکار رہی ہیں۔

latest urdu news

اداکارہ نے ایک پیغام میں بتایا کہ وہ بظاہر مضبوط نظر آتی ہیں، مگر اندر سے کئی ذہنی چیلنجز سے نبرد آزما ہیں، انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی غیر اخلاقی طریقے سے شہرت حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی، لیکن پھر بھی انہیں مسلسل نکتہ چینی کا سامنا رہا۔

علیزے شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مختصر پیغام ”I quit “شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا عندیہ دیا اور اپنی تمام سابقہ پوسٹس بھی حذف کر دی ہیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا کو ’جہنم‘ سے تعبیر کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ فی الحال اس ماحول سے دور رہنا چاہتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

شیئر کریں:
frontpage hit counter