دوسری شادی آسان نہیں، مرد کیلئے بھی مشکلات بڑھ جاتی ہیں: علی طاہر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے سینئر اداکار Ali Tahir نے دوسری شادی کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مردوں کیلئے بھی مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔ ان کے مطابق دوسری شادی کرنا ایک پیچیدہ اور حساس معاملہ ہے جسے بہت سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔

latest urdu news

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی طاہر نے کہا کہ معاشرے میں اکثر لوگ بنیادی اصولوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں، جبکہ اسلام میں ایک سے زائد شادی کی اجازت مخصوص حالات اور سخت شرائط کے ساتھ دی گئی ہے، جن میں سب سے اہم بیویوں کے درمیان انصاف اور برابری ہے، جو عملی طور پر بہت مشکل کام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر دوسری شادی تمام فریقین کی رضا مندی سے ہو تو اسے سمجھا جا سکتا ہے، لیکن اگر ایسا نہ ہو تو پھر تعلقات میں پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کے مطابق بعض اوقات علیحدگی ایک بہتر اور کم نقصان دہ راستہ ثابت ہو سکتی ہے۔

دو شادیاں کرنے والے فاروق ستار کا مردوں کو دوسری شادی سے گریز کا مشورہ

اداکار کا کہنا تھا کہ دوسری شادی کے بعد مرد کی زندگی بھی آسان نہیں رہتی بلکہ ذمہ داریوں اور مسائل میں اضافہ ہو جاتا ہے، اس لیے اس فیصلے کو جذبات کی بجائے عقل اور ذمہ داری کے ساتھ لینا چاہیے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter