پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ، جو اپنی پراثر آواز اور اعتماد کے لیے جانی جاتی ہیں، ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئیں۔
گذشتہ دنوں آئمہ بیگ نے اپنے شوہر زین احمد سے کینیڈا میں شادی کی، جس کی تصاویر مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا گئیں اور انہیں بہت سی دعائیں موصول ہوئیں۔
تاہم حال ہی میں آئمہ بیگ نے شوہر کے ساتھ ایک ڈنر نائٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں وہ اسٹریپ لیس ڈراپ شولڈر اور بغیر آستین کے لباس میں نمایاں ہوئیں۔
تصویر کے وائرل ہوتے ہی صارفین نے شدید تنقید کی اور بعض نے ’باڈی شیمنگ‘ جیسے جملے بھی کہے، کچھ نے مذاق میں کہا کہ جیسے جیسے ان کی کمائی بڑھ رہی ہے، ان کے کپڑے کم ہوتے جا رہے ہیں۔
آئمہ بیگ کے عروسی جوڑے کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
یہ پہلا موقع نہیں کہ آئمہ بیگ کو اپنے انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو، اور اس بار بھی مداحوں اور ناظرین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔