اداکاراحد رضا میر کی وائرل ویڈیو نے دوسری شادی کی قیاس آرائیاں چھیڑ دیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی شوبز کے معروف اداکار احد رضا میر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں، اور اس بار وجہ بنی ہے ایک ویڈیو جو تیزی سے وائرل ہو چکی ہے۔ اس ویڈیو میں احد کو خوشگوار موڈ میں ایک شادی کی تقریب میں دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد مداحوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں کہ آیا وہ دوسری شادی کر رہے ہیں؟

latest urdu news

ویڈیو پر تبصرہ کرنے والے کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ احد کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہے، جبکہ دیگر کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو دراصل ان کی کزن یا قریبی عزیزہ کی شادی کی تقریب کی ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ ویڈیو اور تصاویر میں اداکارہ دنانیر مبین بھی دیکھی جا سکتی ہیں، جو اپنی والدہ اور بہن کے ہمراہ اس تقریب میں شریک ہیں۔ دنانیر کو احد کی والدہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصویریں بنواتے بھی دیکھا گیا، جس نے مداحوں کی دلچسپی مزید بڑھا دی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

یہ ویڈیو انسٹاگرام پر یہاں دیکھی جا سکتی ہے، جہاں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں—کسی نے مبارکباد دی، تو کسی نے سوال اٹھایا کہ "حقیقت کیا ہے؟”

یاد رہے کہ احد رضا میر اور سجل علی کی علیحدگی کے بعد اداکار کی ذاتی زندگی سوشل میڈیا پر خاصی توجہ کا مرکز رہی ہے، اور اب اس نئی ویڈیو نے ان کے مداحوں کے تجسس میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter