حسین اداکارہ نے پیسے واپس نہ کرنے پر پروڈیوسر کو سر عام چپل دے ماری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

روچی گجر نے فلمی رقم ہڑپ کرنے پر پریمیئر میں مان سنگھ کو سرعام چپل ماری، ویڈیو وائرل، پولیس کارروائی شروع۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں اُس وقت کھلبلی مچ گئی جب اداکارہ روچی گجر نے ایک فلم کے پریمیئر کے دوران معروف پروڈیوسر و اداکار مان سنگھ کو سرِعام چپل دے ماری۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جب کہ پولیس نے معاملے پر ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے۔

latest urdu news

یہ حیران کن واقعہ ممبئی میں فلم "سو لانگ ویلی” کے پریمیئر کے موقع پر پیش آیا، جہاں اداکارہ روچی گجر غیر متوقع طور پر تقریب میں پہنچیں اور پروڈیوسر مان سنگھ سے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ بات تلخ کلامی سے بڑھ کر جسمانی تکرار تک جا پہنچی اور روچی نے مشتعل ہو کر مان سنگھ کو چپل دے ماری۔

اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ فلمی ہدایتکار کرن سنگھ نے 2023 میں ان سے ایک مشترکہ فلمی پروجیکٹ کے لیے 24 لاکھ بھارتی روپے لیے تھے۔ وعدہ کیا گیا تھا کہ فلم کی آمدنی میں سے رقم واپس کی جائے گی اور منافع بھی دیا جائے گا، مگر نہ پروجیکٹ شروع ہوا اور نہ ہی رقم واپس ملی۔ اسی تناظر میں روچی نے پریمیئر میں شریک پروڈیوسر مان سنگھ سے احتجاج کیا۔

روچی گجر نے کرن سنگھ کے خلاف ممبئی کے مقامی پولیس اسٹیشن میں باقاعدہ فراڈ کا مقدمہ درج کروا دیا ہے، جس پر پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

مان سنگھ، جو سو لانگ ویلی کے شریک پروڈیوسر اور مرکزی اداکار ہیں، براہِ راست اس مالی لین دین میں ملوث نہ ہونے کے باوجود عوامی سطح پر روچی کے غصے کا نشانہ بنے۔ واضح رہے کہ کرن سنگھ بھی اسی فلم کے شریک ہدایتکار اور پروڈیوسر کے طور پر وابستہ ہیں۔

اداکارہ کا یہ جرات مندانہ احتجاج بالی وڈ میں فنکاروں کے ساتھ مالیاتی بدسلوکی کے مسئلے کو ایک بار پھر منظرِ عام پر لے آیا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز حلقوں میں گرما گرم بحث جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter