اداکارہ شالنی کا طلاق کے بعد فوٹو شوٹ وائرل، طلاق کو نیا آغاز قرار دے دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور فیشن ڈیزائنر شالنی نے اپنی طلاق کا اعلان ایک منفرد انداز میں کیا، جس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی۔

اداکارہ نے لال رنگ کا دلکش روایتی جوڑا پہن کر فوٹو شوٹ کروایا اور طلاق کے اعلان کے طور پر تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں، جن میں وہ اپنی شادی کی تصویر کو پھاڑتی ہوئی بھی نظر آتی ہیں۔

latest urdu news

اس فوٹو شوٹ اور پوسٹ کے ذریعے شالنی نے معاشرتی روایات کو چیلنج کرتے ہوئے طلاق کو ایک نئے آغاز کے طور پر پیش کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں ان خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا جو شادی شدہ زندگی میں مشکلات کا شکار ہیں مگر سماجی دباؤ یا خوف کے باعث خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

شالنی نے کہا کہ اگر شادی خوشگوار نہ ہو تو اسے ختم کرنا ہی ایک بہتر اور باوقار فیصلہ ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی واضح کیا کہ کسی عورت کے لیے طلاق کو ناکامی نہیں سمجھنا چاہیے، بلکہ یہ ایک ایسا موڑ ہو سکتا ہے جو زندگی کو مثبت سمت میں لے جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عورت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی زندگی کے فیصلے خود کرے اور اگر وہ کسی تکلیف دہ رشتے میں ہے تو وہاں سے باہر نکلنا کمزوری نہیں بلکہ ہمت کی علامت ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saara sekar (@shalu2626)

یاد رہے کہ شالنی نے سال 2020 میں ریاض نامی شخص سے شادی کی تھی، جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ شالنی نے اپنے سابق شوہر پر ذہنی اور جسمانی تشدد کے سنگین الزامات عائد کیے تھے، جس کے بعد انہوں نے قانونی طریقے سے علیحدگی اختیار کر لی۔

سوشل میڈیا پر شالنی کے اس قدم کو کچھ لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کئی صارفین نے ان کی ہمت، خود اعتمادی اور سچائی کے ساتھ جینے کے فیصلے کو سراہا۔ ان کا فوٹو شوٹ اب طلاق کے گرد روایتی سوچ کو بدلنے کی ایک علامت بن چکا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter