بیٹے نے محبت کا ذکر کیا تو کہا شادی اپنے خرچے پر کرو: اداکارہ صائمہ قریشی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی اداکارہ صائمہ قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش میں دوستانہ انداز اختیار کرتی ہیں، لیکن جہاں ضرورت پڑے وہاں سختی سے بھی گریز نہیں کرتیں۔

حال ہی میں صائمہ قریشی نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے تینوں بیٹوں کی تربیت اور گھریلو ماحول سے متعلق گفتگو کی۔ دورانِ گفتگو میزبان نے اس بات پر زور دیا کہ والدین کو بچوں کو زندگی کے مشکل مراحل، خاص طور پر دل ٹوٹنے جیسے تجربات کے لیے بھی تیار کرنا چاہیے۔

latest urdu news

اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے صائمہ قریشی نے ایک دلچسپ واقعہ سنایا۔ انہوں نے بتایا، "جب میرا بڑا بیٹا تقریباً 18 یا 19 سال کا تھا، اسے ایک لڑکی سے محبت ہوگئی۔ میں نے اسے بٹھا کر صاف الفاظ میں کہا کہ اگر واقعی اتنی محبت ہے تو ابھی شادی کرلو، لیکن اپنے خرچے پر۔ میں شادی پر ایک پیسہ نہیں لگاؤں گی۔”

انہوں نے مزید بتایا، "میں نے کہا اپنا اپارٹمنٹ لو، کرایہ دو، گروسری اور باقی اخراجات خود سنبھالو، ماں کے پیسے پر محبت کرنا آسان ہے۔ اس کے بعد میرے بیٹے کو بات سمجھ آگئی۔”

95 فیصد مرد دوسری شادی کے خواہشمند ہیں، صائمہ قریشی کا کھلا اظہار

صائمہ قریشی نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ ہمیشہ دوستانہ تعلق رکھتی ہیں، مگر ساتھ ہی ان کی تربیت میں نظم و ضبط اور خودمختاری کو اہم سمجھتی ہیں۔ ان کے مطابق، یہی توازن بچوں کو زندگی کی حقیقتوں کا سامنا کرنے کے قابل بناتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter