اداکارہ حبا علی کا انکشاف: لڑکیوں کی جلن اور مقابلے کی عادت گھروں کی بربادی کا سبب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، معروف اداکارہ حبا علی نے کہا ہے کہ لڑکیوں میں موجود جلن اور مقابلے کی عادت اکثر میاں بیوی کے رشتے خراب کر دیتی ہے۔

اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض خواتین دوسروں کو دیکھ کر اپنے شوہروں پر دباؤ ڈالتی ہیں جس سے گھریلو مسائل جنم لیتے ہیں۔

latest urdu news

انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی ایک دوست کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ اس کے شوہر نے انہیں کہا کہ ان کی بیوی ہر وقت دوسروں کا مقابلہ کرتی ہے اور کہتی ہے "فلاں کے پاس یہ گاڑی ہے، فلاں نے وہ چیز خریدی ہے لیکن تم ابھی تک مجھے یہ نہیں دلا سکے”، جس وجہ سے رشتے میں تلخیاں پیدا ہوئیں۔

حبا علی کے مطابق ہر انسان کے معاشی حالات اور گھر کے اصول ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں، اس لیے خواتین کو چاہیے کہ دوسروں کی دیکھا دیکھی کے بجائے اپنے حالات کے مطابق زندگی گزاریں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا نے بھی لڑکیوں کے ذہنوں کو کافی متاثر کیا ہے، لیکن بہتر یہی ہے کہ وہ دوسروں کی باتوں یا لائف اسٹائل کی نقل کرنے کے بجائے اپنی عقل استعمال کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter