اداکارہ فجر شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ فجر شیخ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

30 سالہ فجر شیخ، جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا، نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری دی۔

latest urdu news

شادی کی تقریب میں فجر شیخ نے گہرے سرخ عروسی لباس کا انتخاب کیا اور دلہے نے روایتی سیاہ شیروانی زیب تن کی۔ دلکش جوڑے کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں مداح اور شوبز شخصیات انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔

اداکارہ کا تعلق کراچی سے ہے اور انہوں نے یہ خوشی اپنے قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ منائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fajr Sheikh (@thefajrsheikh)

واضح رہے کہ فجر شیخ نے 2022 میں ڈرامہ سیریل "بیٹیاں” سے ڈیبیو کیا جبکہ بعد ازاں "قرضِ جاں” اور ہارر فلم "دیمک” میں اپنی اداکاری سے ناظرین کی داد سمیٹی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter