ابھیشیک بچن نے 25 سالہ کیریئر میں پہلی بار بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ جیت لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی وڈ کے مشہور اداکار ابھیشیک بچن نے اپنے 25 سالہ فلمی کیریئر میں پہلی بار بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ 70ویں فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب میں ابھیشیک کو 2024 کی فلم "I Want To Talk” میں شاندار اداکاری پر یہ اعزاز دیا گیا۔

latest urdu news

اس موقع پر ابھیشیک بچن جذباتی ہو گئے اور اسٹیج پر آ کر اپنی اہلیہ ایشوریا رائے بچن، بیٹی آرادھیا اور والدین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلمی سفر کے 25 سال مکمل ہونے پر یہ ایوارڈ ان کے لیے بہت خاص ہے اور یہ ہمیشہ ان کا خواب رہا ہے۔

ابھیشیک نے اپنی تقریر میں فلم انڈسٹری کے ساتھیوں، ہدایت کاروں اور پروڈیوسروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کیا اور مواقع فراہم کیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سفر آسان نہیں تھا لیکن قابلِ فخر ضرور رہا۔

ابھیشیک بچن نے 2000 میں فلم ‘ریفیوجی’ سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا اور اب اس تاریخی موقع پر اپنے خاندان کے ساتھ یہ کامیابی منائی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter