بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے ناکام ہونے کی اصل وجہ کا اعتراف کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے دو دہائیوں تک بلاک بسٹر فلمیں دیں، لیکن 2018 میں ریلیز ہونے والی ’ٹھگز آف ہندوستان‘ اور 2022 کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ باکس آفس پر بری طرح ناکام رہیں۔
حال ہی میں یوٹیوب چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ: "میں اس فلم کو لے کر تھوڑا زیادہ پر اعتماد ہوگیا تھا، کیونکہ میں نے مسلسل ہٹ فلمیں دی تھیں۔”
انہوں نے کہا کہ عام طور پر وہ ہر پروجیکٹ کو اکنامک فلٹر سے گزارتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ فلم ریکارڈ توڑنے کے باوجود مالی نقصان کا شکار نہ ہو۔ تاہم، ’لال سنگھ چڈھا‘ کے معاملے میں اس فلٹر کو نظرانداز کردیا گیا، جو ایک بڑی غلطی ثابت ہوئی۔
عامر خان کے بھائی فیصل خان کا خاندان سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان
واضح رہے کہ عامر خان کی حالیہ فلم ’ستارے زمین پر‘ جون 2025 میں ریلیز ہوئی، جو شاندار کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ یہ فلم دنیا بھر میں تقریباً 266 کروڑ بھارتی روپے کما چکی ہے۔