بالی ووڈ کے معروف اسٹار سلمان خان نہ صرف اپنی اداکاری اور منفرد شخصیت کے لیے بلکہ اپنے لگژری لائف اسٹائل کی وجہ سے بھی ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں۔
بالی وڈ کے مشہور اسٹار سلمان خان، اپنی اداکاری اور منفرد شخصیت کے ساتھ ساتھ لگژری لائف اسٹائل کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتے ہیں۔ حال ہی میں سلمان خان نے دبئی میں منعقدہ ایک پراجیکٹ کے افتتاحی ایونٹ میں شرکت کی، جہاں ان کی کلائی میں سجی مہنگی گھڑی نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
افتتاحی تقریب میں سلمان خان نے بلیو شرٹ کے ساتھ بلیک جینز کا انتخاب کیا تھا، لیکن ان کی کلائی میں نظر آنے والی گھڑی نے سب کی نظریں اپنی طرف مبذول کر لیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، سلمان خان نے اس موقع پر رچرڈ مل برانڈ کی RM 35-03 Rafael Nadal گھڑی پہنی ہوئی تھی۔ یہ گھڑی اپنے خوبصورت ڈیزائن اور جدید تکنیکی خصوصیات کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ نیلم کے کرسٹل سے بنی اس گھڑی کی ریٹیل قیمت تقریباً ساڑھے 7 کروڑ بھارتی روپے ہے، جب کہ اس کی مارکیٹ ویلیو 21 کروڑ بھارتی روپے تک بتائی جاتی ہے۔
سلمان خان پہلے بھی لگژری گھڑیوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہ چکے ہیں۔
اس سے قبل جیکب اینڈ کو برانڈ کے مالک جیکب ایریبو نے انہیں 41 کروڑ 98 لاکھ بھارتی روپے کی بلینیئر III گھڑی تحفے میں دی تھی۔ ان مہنگی ترین گھڑیوں کے باعث، سلمان خان دنیا بھر میں ان چند خوش نصیب افراد میں شامل ہیں جو ان لگژری اشیاء کا انتخاب کرتے ہیں۔