16سال بعد ’تھری ایڈیٹس‘ کا سیکوئل تیار، پرانی کاسٹ کی واپسی؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم تھری ایڈیٹس کا سیکوئل آخرکار 16 سال بعد باقاعدہ تیاری کے آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ فلم کے ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے نئے حصے کا اسکرپٹ مکمل کرلیا ہے جس کی کہانی پہلی فلم کے اختتام کے تقریباً ڈیڑھ دہائی بعد کے حالات سے آگے بڑھتی ہے۔

latest urdu news

اطلاعات کے مطابق سیکوئل میں پہلی فلم کی طرح مزاح، جذبات اور معاشرتی مسائل کا امتزاج برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ کہانی میں موجود نئے موڑ شائقین کو ایک تازہ مگر یادگار سینما تجربہ فراہم کریں گے۔

مداحوں کے لیے سب سے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ عامر خان، کرینہ کپور خان، آر۔ مدھوان اور شرمن جوشی نے اپنی واپسی کی تصدیق کردی ہے۔ تاہم یہ ابھی واضح نہیں کہ 2009 کی فلم کے تمام معاون اداکار بھی نئے حصے میں شامل ہوں گے یا نہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہدایتکار راج کمار ہیرانی پہلے داداساہب پھالکے کی زندگی پر فلم بنانے کا ارادہ رکھتے تھے، مگر اس منصوبے کو وقتی طور پر روک کر پوری توجہ تھری ایڈیٹس 2 پر مرکوز کر دی گئی ہے۔

فلمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سیکوئل نہ صرف پرانی کامیابی کی جھلک پیش کرے گا بلکہ نئے کرداروں اور جدید نکتہ نظر کے ساتھ ناظرین کو متاثر بھی کرے گا۔ اس کے باوجود فلم کی ریلیز کی تاریخ ابھی تک طے نہیں کی گئی اور پروڈکشن ٹیم کی جانب سے اس بارے میں کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

مداحوں کو اب صرف ہیرانی کی جانب سے اگلے بڑے اعلان کا انتظار ہے، جو بالی ووڈ کی اس مقبول ترین فلم کے نئے باب سے پردہ اٹھائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter