جمعہ, 25 اپریل , 2025

یمنیٰ زیدی کو شہرت دینے والا کردار ہاتھ میں آکر نکل گیا، اداکارہ حبا علی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حبا علی کا کہنا ہے کہ ماضی میں یمنیٰ زیدی کو شہرت دلانے والا ڈرامہ میرے ہاتھ میں آکر نکل گیا۔

حال ہی میں خوبرو اداکارہ حبا علی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماضی میں سپر ہٹ ڈرامہ سیریل میں کردار ملنے کی آفر کو ریجیکٹ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیاہے۔

latest urdu news

پروگرام کے دوران حاضرین میں سے ایک نے سوال کیا گیا کہ کیا کبھی کسی ہٹ ڈرامے کو انکار کرنے پر افسوس ہوا ہے؟

مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ماضی میں مجھے ’عشق زہے نصیب‘ ڈرامے کی پیشکش ہوئی تھی، جسے میں نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ اس میں والدہ کا کردار ادا کرنا تھا۔

حبا علی کا یہ کہنا تھا کہ میں نے سوچا مرکزی کردار تو سونیا حسین کر رہی ہیں، ساری توجہ انہیں ملے گی، ماں کا کردار نمایاں نہیں ہو گا اس لیے میں نے وہ کردار چھوڑ دیا۔

معروف اداکارہ کا مزید یہ کہنا تھا کہ وہ ڈرامہ یمنیٰ زیدی کے نصیب میں تھا جو میرے ہاتھ میں آ کر بھی نکل گیا، یمنیٰ نے وہ ڈرامہ کیا اور اپنی اداکاری سے تمام تر توجہ حاصل کر لی، یہی ڈرامہ یمنیٰ کی شہرت کا سبب بنا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter