اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر یاسر نواز کی جانب سے دوسری شادی کے حوالے سے بات کرنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
حال ہی میں پروڈیوسر یاسرنواز اور ندا یاسر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے یہ کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ قانون سازی کرے کہ جس میں ہر بیوی اپنے شوہر کا 15 سال کے بعد دوسرا نکاح کروائے۔
پروڈیوسر یاسرنواز اور اداکارہ ندا یاسر کے یوٹیوب ویڈیو کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یاسر نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سستی شہرت حاصل کرنے کا طریقہ ہے تاکہ ان کے یوٹیوب چینل کو ویوز ملیں جبکہ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس شادی کے علاوہ کوئی اور ٹاپک نہیں ہے بات کرنے کے لیے۔
دوسری جانب بوم بوم کے نام سے معروف سابق کپتان پاکستانی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف 4 فاسٹ باؤلرز کھلانے کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف بدترین شکست پر ردعمل دیا گیا ہے، سابق کپتان نے کہا کہ 10 وکٹوں سے قومی ٹیم کو شکست کے بعد پِچ کی تیاری پر سوالات اٹھتے ہیں۔