156
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ انہوں نے کرینہ کپور سے متاثر ہوکر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔
حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پریہ انکشاف کیا گیا ہے کہ اداکاری کی دنیا میں قدم بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور سے متاثر ہوکر رکھا ہے۔
اداکارہ کی جانب سے اپنی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جو انہوں نے کرینہ کپور کی مشہور فلم کبھی خوشی کبھی غم کا ڈائیلا گ کون ہے جس نے پو کو نہیں دیکھا پر بنائی۔
عائزہ خان کی جانب سے اپنے مداحوں کو یہ بتایا گیا کہ کیا آپ کو پتہ ہے کرینہ کپور ہی میری اداکاری سیکھنے کی وجہ ہیں؟ اور کیا آپ کو اس بات کا بھی علم ہے کہ میں نے بالی وڈ اداکارہ کرینہ کی فلم جب وی میٹ کتنی بار دیکھی ہے؟
معروف اداکارہ کی ویڈیو پر ان کے مداحوں نے خوب تبصرے کیے۔
یاد رہے کہ عائزہ خان اور انکے خاوند دانش تیمور شوبز انڈسٹری میں ایک نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔
View this post on Instagram