ہفتہ, 26 اپریل , 2025

کامیڈی کنگ عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 3 سال بیت گئے۔

پاکستانی تھیٹر اور مزاحیہ اداکاری کی دنیا کے بے تاج بادشاہ، عمر شریف کی وفات کو 3 برس مکمل ہو گئے ہیں۔ ان کی بے مثال اداکاری اور منفرد مزاحیہ انداز نے کئی دہائیوں تک لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔

latest urdu news

محمد عمر، جنہیں دنیا عمر شریف کے نام سے جانتی ہے، 19 اپریل 1960 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے۔ 1980 کی دہائی میں انہوں نے آڈیو کیسٹ کے ذریعے اسٹیج ڈرامے ریلیز کرنا شروع کیے، جنہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی بے پناہ کامیابی حاصل کی۔

عمر شریف کے مشہور ڈراموں میں 1989 کا مقبول ڈرامہ "بکرا قسطوں پر” اور "بڈھا گھر پر ہے” جیسے شاہکار شامل ہیں۔ ان کے لکھے گئے 70 سے زائد ڈرامے کامیاب ہوئے، جن میں وہ خود مصنف، ہدایتکار اور اداکار تھے۔

بھارت کے مشہور مزاحیہ اداکار جونی لیور اور راجو شریواستو عمر شریف کی صلاحیتوں سے متاثر ہو کر انہیں ’دی گارڈ آف ایشین کامیڈی‘ کا لقب دے چکے ہیں۔

عمر شریف کے انتقال کی جھوٹی خبریں 2017 اور 2021 میں پھیلیں، جن کی ان کے اہل خانہ نے تردید کی تھی۔ تاہم، 2 اکتوبر 2021 کو عمر شریف دل کے عارضے کے باعث جرمنی میں علاج کے دوران 61 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter