جمعہ, 25 اپریل , 2025

پاکستانی عورتیں، مردوں کی وجہ سے باہر نہیں نکلتی، مریم نفیس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف و خوبرو اداکارہ مریم نفیس کا یہ کہنا ہے کہ پاکستانی عورتیں، مردوں کی وجہ سے باہر نہیں نکلتی۔

لاہور، پاکستان شوبز انڈسٹری کی حسین اور اسٹائلش اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں مردوں کی وجہ سے خواتین محفوظ محسوس نہیں کرتیں، کیونکہ وہ مردوں کی وجہ سے باہر نہیں نکل پاتیں۔

latest urdu news

حسین اداکارہ مریم نفیس نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ لڑکے ہمارے معاشرے میں اکیلے تو بہت دور اگر نیم برہنہ بھی پھریں تو انہیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا اور نہ کہے گا۔

ٓمریم نفیس نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی یہ سوچ ہے کہ جب کسی گھر میں بیٹے کی پیدائش ہوتی ہے تو لوگ فخریہ کہتے ہیں اللہ نے ہمیں بیٹا دے دیا، بیٹے کو تو کھلی چھوٹ ہے، وہ کھلے ہوئے سانڈ کی طرح کدھر بھی کہیں بھی گھوم سکتا ہے۔

اداکارہ کا یہ کہنا تھا کہ جو قوانین اور اصول بیٹیوں کے لیے ہیں وہی بیٹوں پر بھی لاگو ہونے چاہئیں، اگر بیٹی کو مغرب سے پہلے گھر بلانا ہے تو بیٹے پر بھی یہی قانون لاگو کریں، بیٹا مغرب کے بعد گھر سے نکلتا ہے اور دن 4 بجے سو کر اٹھتا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter