جمعہ, 25 اپریل , 2025

ملیالم فلم انڈسٹری کے 37 سالہ اداکار نرمل بینی انتقال کرگئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے 37 سالہ اداکار نرمل بینی انتقال کرگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نرمل بینی کی موت جمعہ کے دن دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی ہے، پروڈیوسر سنجے کی جانب سے اداکار کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

latest urdu news

نرمل بینی کو دل کا دورہ کیرالہ کے شہر تھرواننت پورمیں ان کی رہائش گاہ پر آیا، کہ جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نرمل بینی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2012 میں کیا اور کئی ملیالم فلموں میں اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کیا تھا۔

اداکار نے فلموں میں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کے علاوہ یوٹیوب پر بھی اپنے جوہر دکھائے۔

اداکار کی موت کی خبر کے بعد ملیالم فلم انڈسٹری نے گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

دوسری جانب بھارت سے نیپال جانے والی مسافر بس دریا میں جاگری، افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 14 مسافر جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter