جمعہ, 25 اپریل , 2025

مریم نفیس کی شوخ و چنچل ادائیں، مداح دل ہار بیٹھے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پاکستانی شوبز انڈسٹری کی حسین ترین اداکارہ مریم نفیس کی دلکش لباس میں شوخ و چنچل ادائیں مداحوں کے دلوں میں گھر کرگئیں ہیں۔

اداکارہ مریم نفیس نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ اپنے شوہر کیساتھ کسی تقریب میں شریک دکھائی دے رہی ہیں۔

latest urdu news

شیئر کردہ تصاویر کے مطابق مریم نفیس نے ہلکے گلابی رنگ کا سلک کا جوڑا پہن رکھا ہے جس پراداکارہ نے جالی کا بنا اوپن گاؤن بھی پہنا ہوا ہے اور بڑے خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

اس موقع پرمریم نفیس نے بالوں کو مہارت کے ساتھ باندھ رکھا ہے اور بالوں میں گلاب کی کلیاں اور پھول میں اٹکائے ہوئے ہیں، خوبصورتی سے ہوا گہرا میک اپ اور شوخ ادائیں مریم نفیس کی خوبصورتی میں مزید نکھار پیدا کررہی ہیں۔

تصاویر نے سوشل میڈیا پر کہرام برپا کردیا ہے، پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے جہاں پسندیدگی کا اظہار کیا ہے وہیں مداحوں کی جانب سے کمنٹ سیکشن میں محبتوں کی برسات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter