جمعہ, 25 اپریل , 2025

مریم نفیس نے شوہر کو اپنے خوابوں کا حقیقی مرد قرار دے دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور حسین اداکارہ مریم نفیس نے شوہر امان احمد کو اپنے خوابوں کا حقیقی مرد قرار دے دیا۔

شوہر سے تعلق کے 6 برس مکمل ہونے پر مریم نفیس کی جانب سے شوہر امان احمد کے ساتھ انسٹاگرام پر رومانوی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دونوں بڑے خوش نظر آر ہے ہیں۔

latest urdu news

مریم نفیس کی جانب سے پوسٹ کے کیپشن میں یہ لکھا گیا کہ ہمارے ازدواجی تعلق کو 6 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

مریم نفیس کی جانب سے شوہر کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں رومانوی شخص قرار دیدیا گیا ہے، لکھا کہ وہ پہلے دن سے ہی رومانوی تھے اور بھی وہ ایسے ہی ہیں۔

اگرچہ اداکارہ کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ اُن کے ازدواجی رشتے کو 6 سال مکمل ہوگئے، تاہم دونوں نے 2 سال پہلے مارچ 2022 میں شادی کی تھی، ان کے درمیان شادی سے پہلے ہی تعلقات مضبوط ہوگئے تھے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter