معروف ٹی وی اینکر مرحوم عامر لیاقت کی سابق زوجہ اور اداکارہ طوبیٰ انور کو بولڈ تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔
حسین اداکارہ طوبیٰ انور کی جانب سے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ بولڈ تصاویر ویسٹرن لُک میں شیئر کی گئیں، جس پر مداح سیخ پَا ہوگئے۔
گلیمریس تصاویر پر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ مرحوم عامر لیاقت کو سیڑھی بنا کر چھوڑ دیا، خود عیش کر رہی ہے، وہ بے چارہ دنیا سے رخصت ہوگیا۔
ایک اور صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے یہ کہا کہ سمجھ نہیں آتا کہ پاکستانی اداکارائیں مشہور ہونے کے بعد بولڈ کیوں ہوجاتی ہیں؟
ایک صارف کی جانب سے پوسٹ پر کمنٹ کیا گیا کہ آپ بولڈ لُک میں نہیں بلکہ ڈیسنٹ انداز میں سوبر لگتی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی اداکارہ کو ڈرامہ سیریل میں عجیب کردار پر مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ تحقیقات کے مطابق عامر لیاقت کے جسم میں آکسیجن کی کمی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی زیادتی کو موت کی وجہ قرار دیا گیا تھا۔
View this post on Instagram