جمعہ, 25 اپریل , 2025

مجھے لیڈی ڈیانا بننے کا بے حد شوق تھا، اداکارہ حریم فاروق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ حریم فاروق نے یہ نکشاف کیا ہے کہ بچپن میں انہیں لیڈی ڈیانا جیسی شہزادی بننے کا بہت شوق تھا۔

لاہور، پاکستان شوبز انڈسٹری کی حسین اداکارہ حریم فاروق کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ بچپن میں انہیں احساس ہوتا تھا کہ وہ شاہی خاندان کا حصہ ہیں اور وہ ہر لمحے لیڈی ڈیانا جیسی شہزادی بننے کے خواب دیکھتی تھیں۔

latest urdu news

حریم فاروق نے حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں ان کے ساتھ سویرا ندیم سمیت بسمل کی ٹیم کے دیگر اداکاروں نے بھی شرکت کی۔

پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں حریم فاروق کا یہ کہنا تھا کہ انہیں بچپن سے ہی لیڈی ڈیانا جیسی حسین شہزادی بننے کا اشتیاق تھا اور وہ ہر وقت والدین سے یہی پوچھتی رہتی تھیں کہ ان کا شاہی خاندان سے کیا رشتہ ہے۔

اداکارہ کا یہ کہنا تھا کہ انہیں لگتا تھا کہ وہ شاہی خاندان کا حصہ ہیں اور انہیں لیڈی ڈیانا جیسی خوبرو شہزادی بننے کا شوق ہوتا تھا لیکن والدین انہیں ہمیشہ ایسے خواب دیکھنے سے منع کرتے اور اس معاملے میں سمجھاتے تھے۔

اداکارہ حریم فاروق کا یہ کہنا تھا کہ جب ان کے ذہن سے لیڈی ڈیانا بننے کا بھوت اترا تو انہوں نے سماجی رہنما مدر ٹریسا جیسا بننے کا سوچا، پھر میں نے غور کیا کہ مدر ٹریسا جیسا بننے کے لیے انہیں کافی قربانیاں دینا پڑیں گی، انہیں بہت کچھ چھوڑنا پڑے گا، جو ایک بہت مشکل کام ہے، لہذا انہیں یہ ارادہ بھی ترک کرنا پڑا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter