مجھے اپنے سابق شوہر سے بے پناہ محبت تھی مگر میں تشدد برداشت نہ کر سکی ، جگن کاظم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور،اداکارہ و میزبان جگن کاظم کی جانب سے محبت ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا کہ اپنے سابق شوہر سے بے پناہ پیار تھا مگر میں تشدد نہیں برداشت کر سکی۔

حال ہی میں اداکارہ اور میزبان جگن کاظم نجی ٹی وی چینل میں بطور مہمان شریک ہوئیں، میزبان عمران اشرف کی جانب سے پوچھے گئے متعدد سوالوں کے دوران اداکارہ کی جانب سے پہلی محبت سے متعلق کھل کر بات کی گئی ۔

جگن کاظم نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیار ہوتا ہی یک طرفہ ہے۔

اداکارہ نے ماں اور بچے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ محبت یک طرفہ ہوتی ہے اور بچے کے پیدائش سے ہی ماں کو اپنے بچے سے یک طرفہ محبت ہو جاتی ہے، اولاد اگر نافرمان بھی نکلے تو ماں اپنی اولاد سے محبت کرنا نہیں چھوڑتی۔

دوران شو جگن کاظم کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے بیٹے حمزہ کے والد اور سابق شوہر سے بہت پیار تھا مگر میں تشدد اور بے عزتی برداشت نہیں کر پائی اور کرنا بھی نہیں چاہیے تھا۔

بہت سے لوگ محبت اور تعلق میں تشدد برداشت کرتے ہیں، یہ ان کا طریقہ ہوتا ہے مگر مجھ سے محبت میں بے عزتی بالکل برداشت نہیں ہوئی، میں نے بہت محبت کی تھی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter