208
لاہور، پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور حسین اداکارہ مایا علی نے سفید جوڑے میں دلکش اداؤں سے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر شیئر کیں ہیں کہ جنہوں نے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔
شیئرکردہ تصاویر میں اداکارہ مایا علی نے دلکش دامن والی سفید لانگ شرٹ کیساتھ چوڑی دار پاجامہ پہن رکھا ہے کہ جس پر ہلکے گلابی دھاگے کا کام بنا ہوا ہے جبکہ شرٹ کے گلے پر شیشے ٹکے ہوئے ہیں۔
حسین اداکارہ نے لُک کو مزید دیسی بناتے ہوئے گینزا دوپٹہ بھی اوڑھا ہوا ہے اور تیکھے نقوش اداکارہ کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہے ہیں۔
مایا علی نے اس موقع پر گہرا میک اپ کررکھا ہے جو ان کے حسن میں مزید اضافہ کررہا ہے، تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ کمنٹ سیکشن میں مداح محبت بھرے کمنٹس بھی کررہے ہیں۔