معروف فنی گلوکار چاہت فتح علی خان نے قومی کرکٹر ز کو مفید مشورے دیے ہیں ۔
مزاحیہ گلوکاری کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے والے چاہت فتح علی خان کی جانب سے کرکٹرز کو مفید مشور دیے گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران گلوکار چاہت فتح علی خان کی جانب سے قومی ٹیم کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے یہ کہا گیا کہ ہماری ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا سے ہار گئی اور اب بنگلادیش سے ؟ میرے خیال سے کرکٹرز نے دودھ پینا بند کردیا ہے۔
گلوکار کا کہنا تھا کہ جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو دن میں دو بار دودھ پیتا تھا، جس کے باعث جسم ٹھیک رہتا ، میرا کرکٹرز کو مشورہ ہے کہ دہی، پھل اور دودھ کا استعمال کریں۔
کرکٹ مداحوں کے لئے خوشخبری، جلد پاکستان میں انٹر نیشنل سیریز کا آغاز ہونے جارہا ہے
چاہت فتح علی خان کا یہ کہنا تھا کہ ہر ٹیم پر زوال ضرور آتا ہے، وہ بھی وقت تھاکہ بھارتی ٹیم میچ نہیں جیت پاتی تھی اور اب کہیں بھی جائے وہ بہت اچھی کرکٹ کھیلتی ہے۔
قومی ٹیم کی مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ پتا نہیں مورال کی کمی ہے یا اور کوئی وجہ ہے، کرکٹر جو بھی کریں خوشی سے کریں، جیت انکی تقدیر میں لکھی گئی ہے ۔