جمعہ, 25 اپریل , 2025

طلاق کی پیشگوئی پر سوناکشی سنہا کا صارف کو کرارا جواب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سوناکشی سنہا نےطلاق کی پیشگوئی کرنے والےصارفین پر برس پڑیں۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے سوناکشی سنہا کی طلاق کی پیشگوئی کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’تمہاری طلاق قریب ہے۔ جس پر بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ نے سوشل میڈیا پر صارف کی جانب سے انکی طلاق کی پیشگوئی کرنے پر صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اداکارہ نے صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پہلے تیرے ممی پاپا کریں گے پھر ہم وعدہ!‘۔

latest urdu news

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا بالی ووڈ کے مشہور اداکار شتروگن سنہا کی بیٹی ہیں، سوناکشی نے جون 2024 میں زہیر اقبال سے بین المذاہب شادی کی جس پر سوناکشی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم اب ان کی شادی ٹوٹنے سے متعلق پیشگوئیاں کی جارہی ہیں۔

جبکہ اداکارہ کو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا جس پر ہمیشہ انہوں نے نرمی سے کام لیا اور جواب دینے سے گریز کیا تاہم اب انہوں نے پہلی مرتبہ کسی صارف پر جوابی وار کیا ہے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter