جمعہ, 25 اپریل , 2025

ذہنی تناؤ کا شکار ہونے کے بعد اسلام کی طرف راغب ہوئی، نوشین شاہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکارہ نوشین شاہ نے کہا کہ چند سال پہلے ذہنی تناؤ کا شکار ہونے کے بعد اسلام کی تعلیمات حاصل کرنا شروع کیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، نوشین شاہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج سے 4 یا 5 سال پہلے احساس ہوا کہ دنیا اور دنیا داری کے پیچھے لگ کر ذہنی تناؤ کا شکار ہو گئی تھی۔

latest urdu news

اداکارہ کا کہنا ہے کہ جب ہم اللہ تعالی کو بھول کر صرف اس کے بندوں کو خوش کرنے میں لگ جاتے ہیں تو ہم نہ بندوں کو خوش کر سکتے ہیں اور نہ ہی ہم اللہ کو خوش کرتے ہیں، اسی لیے بہتر ہے کہ اس کے احکامات کی تعمیل کی جائے۔

نوشین شاہ کا کہنا تھا کہ جب کچھ سال پہلے اس بات کا احساس ہوا تو اسلام اور اس سے جڑی چیزیں پڑھنی شروع کیں، دین اسلام کے متعلق معلومات حاصل کیں۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا گیا ہے۔

خط میں یہ لکھا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آزاد ارکان کو کسی بھی پارٹی میں شمولیت کی اجازت دے، پارلیمنٹ کا نافذ کردہ ایکٹ صدر کے دستخط کے بعد نافذ العمل ہوگا۔

آزاد اراکین جو ایک مخصوص سیاسی جماعت کا حصہ بن گئے انہیں پارٹی تبدیل کرنے کی اجازت نہیں، پارلیمنٹ کی خود مختاری کو قائم رکھنے کے لیے مخصوص نشستوں کا معاملہ حل کیا جائے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter