حسین اداکارہ نمرہ خان کا شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ زرنش خان کے حجاب کی تعریف کرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ لوگوں کو ان سے سیکھنا چاہیے کہ حجاب کا مطلب کیا ہوتا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں اداکارہ کی جانب سے اپنے اغوا سمیت مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔
نمرہ خان کا کہنا تھا کہ پردے اور حجاب کا مطلب ہوتا ہے کہ جسم اور چہرے کو مکمل طور پر ڈھانپنا، حجاب کا مقصد صرف بالوں اور چہرے کو آدھا چھپانا نہیں ہوتا، اللہ تعالیٰ ہمیں بھی توفیق دے۔
معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہہ رہی کہ میں جو کررہی ہوں وہ بالکل صیحیح ہے یا غلط، یہ سب میرا اور اللہ کی ذات معاملہ ہے۔
دوسری جانب اداکارہ سونیا حسین ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بیشتر فنکاروں کی جانب سے کام نہ ملنے یا پھر لیڈ رول نہ ملنے کی شکایات کو بے وجہ قرار دیا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں جگہ بنانے کے لیے تعلقات کا ہونا ضروری نہیں یہ سب بہانے ہیں، آپ کو اپنے کام میں ماہر ہونا چاہیے۔