لاہور،پاکستانی شوبز انڈسٹری کی حسین اداکارہ حبا بخاری کی جانب سے اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے ۔
حال ہی میں اداکارہ حبا بخاری اور ان کے شوہر آریز احمد کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پر لائیو سیشن کیا گیا جس میں گفتگو کرتے ہوئےجوڑے نے اپنے ننھے مہمان کی متوقع آمد کے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا ۔
حبا بخاری کا مداحوں کے بارے میں یہ کہنا تھا کہ میں ہمیشہ آپ کی محبت اور سپورٹ کی قدر کرتی ہوں، میرے پرستار میرے لیے بہت اہمت کے حامل ہیں ، ہاں میں حاملہ ہوں، میں اور آریز جلد ہی والدین بننے والے ہیں۔
حمل کی خبروں کو چھپانے سے متعلق اداکارہ کا یہ کہنا تھا کہ میں شوٹنگز میں مصروف تھی، مجھے اپنے کیے ہوئے وعدوں کو پورا کرنا تھا، حمل زندگی کا حصہ ہے، وہ دن گئے کہ عورت گھر بیٹھی رہی ، عورت کواس دوران اپنے روز مرہ کے زندگی کے کام کرنے چاہیے ، ہاں اگر وہ اسے سنبھال سکتی ہو۔
خبر کا سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہونا ہی تھا ، کہ وائرل ہوگئی اور مداح ، اداکارہ حبا بخاری کے حمل کے حوالے سے کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں ۔