جمعہ, 25 اپریل , 2025

بیوی اور بچوں کی وجہ سے کرش پر بات نہیں کی جاسکتی ہے، احسن خان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف و حسین اداکار احسن خان نے کرش سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دے کر مداحوں کو خوش کردیا۔

احسن خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔

latest urdu news

کرش کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں احسن خان کا کہنا تھا کہ جب آپ کے بچے بڑے ہو رہے ہوں اور آپ کی بیوی بھی آپ کا انٹرویو سن رہی ہو تو میرے خیال میں دوسری خواتین کی تعریف نہیں کرنی چاہیے، اپنی زوجہ کی تعریف کرنی چاہیے۔

اداکار احسن کا کہنا تھا میں اپنی اہلیہ کی عزت و احترام میں کبھی بھی اپنے کرش کے بارے میں بات کرنا پسند نہیں کرنا چاہوں گا۔

احسن خان نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں بہت سے خوبصورت لوگ اور چہرے ہیں، آپ کو کوئی نہ کوئی پسند آ ہی جاتا ہے، مگر اس بارے میں، بات نہیں کرنا چاہوں گا۔

دوسری جانب اداکارہ نمرہ خان کا کہنا تھا کہ پردے اور حجاب کا مطلب ہوتا ہے کہ جسم اور چہرے کو مکمل طور پر ڈھانپنا، حجاب کا مقصد صرف بالوں اور چہرے کو آدھا چھپانا نہیں ہوتا، اللہ تعالیٰ ہمیں بھی توفیق دے۔

معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہہ رہی کہ میں جو کررہی ہوں وہ بالکل صیحیح ہے یا غلط، یہ سب میرا اور اللہ کی ذات معاملہ ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter