جمعہ, 25 اپریل , 2025

بھارتی ماڈل ماہی وج میں چکن گونیا کی تشخیص

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی، بھارتی ماڈل اور حسین اداکارہ ماہی وج کو چکن گونیا کی تشخیص ہوئی ہے۔

حسین اداکارہ ماہی وج کو ممبئی کے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ دہلی سے تعلق رکھنے والی 42 سالہ اداکارہ گزشتہ چند روز سے ٹھیک محسوس نہیں کر رہی تھیں، اداکارہ کو بخار کیساتھ جوڑوں میں بھی درد تھا۔

latest urdu news

اسکے بعد اداکارہ نے اپنی صحت کے حوالے سے ہسپتال میں معائنے کروانے کا فیصلہ کیا جہاں ان میں چکن گونیا کی تشخیص ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ خوبرو اداکارہ کی وجہ شہرت ’بالیکا ودھو‘ اور ’لگی تجھ سے لگن“ کے شوز ہیں۔

دوسری جانب پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان کی کار کو ٹرک کے ٹکر مارنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ خوش قسمتی سے اداکارہ اس کار حادثے میں مکمل طور پر محفوظ رہی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے مختلف سٹوریز شیئر کی گئیں، جس میں گاڑی کے حادثے کے حوالے سے مداحوں کو بتایا گیا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter