جمعہ, 25 اپریل , 2025

انوشے اشرف کی ترکیہ میں شادی، سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول،پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف نے ترکیہ میں ازدواجی زندگی کا آغاز کر دیا۔

انوشے اشرف، جو اپنے کامیاب فنی سفر، میزبانی اور سماجی سرگرمیوں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، اب نئی زندگی میں قدم رکھ چکی ہیں۔ اداکارہ ماحولیات کی بہتری اور جانوروں کے تحفظ کیلئے بھی نمایاں کردار ادا کرتی آئی ہیں۔

latest urdu news

حالیہ دنوں وہ خبروں کا مرکز بنی ہوئی ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے قریبی دوست ڈینو علی کے ساتھ شادی رچا لی ہے۔ انوشے نے یہ خوشی اپنے مداحوں سے انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے شیئر کی۔

اداکارہ نے ترکیہ میں اپنی پسندیدہ جگہ پر شادی کی رسم انجام دی، اور اس یادگار لمحے کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ انوشے اشرف اور ڈینو علی کا نکاح گزشتہ سال جون میں ہوا تھا، جس میں قریبی دوست احباب اور عزیز و اقارب شریک ہوئے تھے۔

شادی کے موقع پر انوشے اشرف نے ہلکے سبز رنگ کا خوبصورت لباس پہنا، جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے اور انہیں زندگی کے اس نئے باب کیلئے نیک تمناؤں سے نوازا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Frieha Altaf (@friehaaltaf)

شیئر کریں:
frontpage hit counter