انعم تنویر انڈسٹری میں بڑھتی ہوئی طلاقوں سے خوفزدہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

خوبرو اداکارہ انعم تنویر کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں بڑھتی طلاقوں کے خوف سے شادی سے ڈر لگتا ہے۔

لاہور، پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انعم تنویرکا کہنا ہے کہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن انڈسٹری میں بڑھتی طلاقوں کے خوف سے شادی سے ڈر لگتا ہے۔

حال ہی میں انعم تنویر نجی ٹی وی کے پروگرام میں مہمان کی حیثیت سے شریک ہوئیں جہاں اداکارہ کی جانب سے کیریئر، نجی زندگی اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کربات کی گئی ۔

پروگرام کےسوال جواب کے سیگمنٹ میںخوبرو اداکارہ سے شادی کے حوالےسے سوال پوچھا گیا جس پر انعم تنویرنے یہ جواب دیا کہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن دل نہیں مان رہا، پتا نہیں کیوں ڈر لگ رہا ہے، شوبز میں اتنی طلاقیں ہورہی ہیں، معلوم نہیں کہ آگے کیا ہوگا۔

انعم تنویر نے کہا کہ جس کا جواب میرے پاس نہیں ہے اگر اللہ تعالیٰ ہی میرے دل میں ڈال دیں تو میں شادی کروں، مجھے بس ایک اچھی شخصیت کا حامل شخص چاہیے ، جومیرے کاموں کو سراہے۔

شوہر میں ہونیوالی خوبیاں بیان کرتے ہوئےمعروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا شوہر ایسا ہو جو ہماری فیلڈ میں رات کو دیر سے آنے پر میری مجبوری کو سمجھتا ہو، میرا لائف پارٹنر کھلے دماغ کا ہو، لبرل انسان ہو، احساسات کو سمجھے،ایجوکیٹڈ ہو، اپنے سے کم ترین لوگوں کا خیال رکھے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter