جمعہ, 25 اپریل , 2025

اداکارہ بشریٰ انصاری کا کارساز واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے کارساز واقعے پر گہر ے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کارساز واقعے پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے پراڈو والی پاگل کے عنوان سے شاعری سنائی۔

latest urdu news

چند روز پہلے کارساز پر اپنی گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کو قتل کرنے والی خاتون کو سوشل میڈیا پر شدید تنقیص کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اسی متعلق اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بشریٰ انصاری نے حادثے میں باپ بیٹی کی ہلاکت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور خاتون پر شدید غصے میں نظر آئی ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو میں گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یہ کہا کہ کارساز واقعے میں ہونے والی ناانصافی ہم دیکھ رہے ہیں اور یہ نئی بات نہیں ہے، خاتون نشے میں تھی سب کو نظر آرہا تھا، نشے کی حالت میں خاتون نے کیڑے مکوڑوں کو کچل دیا۔

News Alert Urdu

اس کے بعد اداکارہ کی جانب سے اپنی بڑی بہن شاعرہ نیلم احمد بشیر کی پراڈو والی پاگل کے عنوان سے لکھی گئی شاعری بھی پڑھ کر سنائی گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

شیئر کریں:
frontpage hit counter