ہفتہ, 26 اپریل , 2025

امر خان نے پاکستانیوں کو جاہل قوم قرار دے دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، معروف پاکستانی اداکارہ امر خان کی جانب سے پاکستانیوں کو جاہل قوم قرار دے دیا گیا ہے۔

حال ہی میں حسین اداکارہ امر خان نے نجی خبر رساں ادارے کی میزبان کے دلچسپ سوالات کے جواب دیئے، جس کے مختلف ویڈیو کلپس بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے۔

latest urdu news

ایک وائرل ویڈیو کلپ میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ میزبان نے امر خان سے یہ سوال کیا کہ ہماری انڈسٹری میں ایسا مشہور اداکار یا اداکارہ کونسے ہیں جو اتنی شہرت کے حق دار نہیں؟

میزبان کے سوال کے جواب میں امر خان کا کہنا تھا کہ آپ مجھ سے یہ سوال کیوں کررہی ہیں؟ ایسے سوال نہیں پوچھنے چاہئیں کیونکہ آج کل ویسے ہی ٹی وی اور سوشل میڈیا پر بہت سے پروگرامز چل رہے ہیں کہ جن میں اوور ریٹڈ اور انڈر ریٹڈ اداکار سے متعلق دوسرے اداکار تبصرے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

معروف اداکارہ نے کہا کہ دنیا میں ایسا کوئی ملک نہیں کہ جہاں ایک اداکار اپنی انڈسٹری کے دوسرے اداکار پر تبصرہ کرے، یہ صرف ہماری انڈسٹری میں ہی ایسا ہوتا ہے کیونکہ ہم جاہل قوم ہیں۔

خوبرو اداکارہ امر خان نے کہا کہ اس سوال کا مختصر جواب یہ ہے کہ ہم جاہل قوم ہیں، میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتی، اداکارہ کا جواب سن کر میزبان نے لاجواب ہوتے ہوئے یہ کہا کہ آپ نے میرے سوال کا بہترین جواب دیا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter