جمعہ, 25 اپریل , 2025

یومِ دفاع کے موقع پر میجر عزیز بھٹی شہید کے مزار پر مرکزی تقریب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

یومِ دفاع کے موقع پر میجر عزیز بھٹی شہید کے مزار پر مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر لادیاں میں میجر عزیز بھٹی شہید کے مزار پر مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

latest urdu news

تقریب کے مہمانِ خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ 17 ڈویژن میجر جنرل محمد شمریز تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے میجر عزیز بھٹی شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ "میجر عزیز بھٹی شہید ہمارے ہیرو ہیں، اور پاک فوج کی تاریخ بے شمار قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہمیں پاک فوج کی بہادری اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور ہم ان کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاک فوج کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہو چکا ہے۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے مزید کہا کہ "پاک فوج سمیت تمام قومی اداروں کی تعظیم ہر شہری پر فرض ہے، اور ان اداروں کی مضبوطی ملکی سلامتی کی ضامن ہے۔

تقریب کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا، جس میں ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter