گجرات، چوہدری شافع حسین کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہم صرف باتیں نہیں عملی اقدامات کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری اور صوبائی وزیرصنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ گجرات کے کچھ ترقیاتی پراجیکٹ میگا کرپشن پراجیکٹ تھے جنکو شروع ہی بڑی دیہاڑی لگانے کے لیے کیا گیا تھا۔
سابق حکمرانوں جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جواس وقت پاکستان میں نہیں انہوں نے صرف اپنی جیب کا سوچا تھا لیکن وہ پراجیکٹ جو حقیقت میں عوام دوست اور علاقے کے لیے ضروری ہیں انکو سیاست سے بالاتر ہوکر مکمل کرایا جائے گا جن پراجیکٹس پر انکوائری چل رہی ہے انکا فیصلہ حتمی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔
چوہدری شافع حسین نے کہا کہ گجرات شہر کی نمائندگی کرنے والے سابق حکمرانوں نے شہر کے سیوریج کو ٹھیک نہیں کیا، جسکے باعث شہریوں کو بہت مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ اب ہم شہرکا یہ پرانا مسلہ جلد حل کریں گے جس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ ہم صرف باتیں نہیں عملی اقدامات کریں گے۔