جمعہ, 25 اپریل , 2025

گجرات پولیس کے دو جوان پولیس اہلکار ٹریفک حادثہ میں جان کی بازی ہار گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات کے علاقہ دیونہ منڈی کے قریب المناک حادثہ، گجرات پولیس کے دو جوان پولیس اہلکار ٹریفک حادثہ میں جان کی بازی ہارگئے۔

تھانہ رحمانیہ کے علاقہ دیونہ منڈی جی ٹی روڈ پاسپورٹ آفس کے قریب ایک تیز رفتار مزدا والے نے موٹرسائیکل سوار دو پولیس ملازم، حوالدار پرویز اور کانسٹیبل ذیشان بٹ سکنہ لالہ موسٰی کو ٹکر ماردی، جس سے ذیشان بٹ موقع پرجان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرے پولیس ملازم حوالدار پرویز کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا مگر وہ بھی دم توڑ گیا۔

latest urdu news

دونوں پولیس ملازم لالہ موسٰی کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔ گجرات پولیس کے دو پولیس اہلکاروں کے ٹریفک حادثہ میں موت کی خبرجنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔

ڈی ایس پی لالہ موسیٰ محمد اکرم، ایس پی انویسٹی گیشن محمد ریاض، ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ بمع نفری موقع پر پہنچ گئے۔ علاقہ کی ناقہ بندی کردی گئی، پولیس ملازمین کی موٹرسائیکل کو ٹکر مار کر موقع سے فرار ہونے والے مزدا ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی۔

دونوں پولیس ملازمین کے اہل خانہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ افسوس ناک ٹریفک حادثہ کے مختلف پہلوؤں پرتحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے یہ پتہ چلانے کے لیے کہ یہ ایک حادثہ ہے یا پولیس ملازمین کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

تفتیش میں کئی پہلو شامل کیے گئے ہیں دونوں پولیس ملازم تھانہ رحمانیہ میں تعینات تھے اور معمول کی گشت پرتھے اس سے پہلے بھی گجرات پولیس کے کئی اہلکار ٹریفک حادثات میں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter