گجرات میں چوری کی وارداتیں نہ رک سکیں،3 موٹر سائیکل چوری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات شہر اور گردونواح میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں تازہ ترین واقعات میں 3 مختلف مقامات سے نامعلوم چور قیمتی موٹر سائیکلیں چرا کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق چوری کی وارداتیں رامتلائی چوک، فتہ بھنڈ اور نیامت پورہ میں پیش آئیں، جن میں چور بڑی مہارت سے موٹر سائیکلیں لے اُڑے اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

latest urdu news

تھانہ لاری اڈہ، تھانہ رحمانیہ اور تھانہ ڈنگہ میں وارداتوں کی الگ الگ ایف آئی آرز درج کر لی گئی ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے ابتدائی تفتیش اور علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لینے کا عمل جاری ہے، شہریوں نے پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) فوری طور پر موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائی کے لیے خصوصی فورس تشکیل دیں اور گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

یاد رہے کہ گجرات میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتیں رپورٹ ہو چکی ہیں، جس سے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔ اس سے قبل بھی مختلف تھانوں میں ایسی وارداتوں کی شکایات درج کی جا چکی ہیں، مگر اب تک گرفتاریاں نہ ہونے سے عوامی حلقے سخت نالاں ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter