ہفتہ, 26 اپریل , 2025

ساروکی نہر کے قریب 2 افراد گولیاں مار کر قتل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنجاہ کے گاؤں سمن پنڈی میں ساروکی نہرکے قریب 2 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

گجرات، کنجاہ کے گاؤں سمن پنڈی میں ساروکی نہرکے قریب 2 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق پٹیالہ سائیاں کے موٹرسائیکل سوار دو افراد کو گجرات عدالت میں پیشی کے بعد گھر واپسی جاتے ہوئے ساروکی نہر کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

فائرنگ کا نشانہ بننے والے دونوں افراد کا تعلق پٹیالہ ساہیاں سے بتایا جاتا ہے۔

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی وجہ سابقہ دشمنی بتائی جا رہی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter