ڈاکوؤں نے معروف کے قریب رکشے میں سوار پانچ خواتین کو یرغمال بنا کر 7 تولے سونا، 50 ہزار روپے اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔
گجرات کے نواحی علاقے معروف کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے رکشے میں سفر کرتی ہوئی پانچ خواتین کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا اور ان سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق خواتین ایک رکشے میں سفر کر رہی تھیں کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے رکشے کو روک کر اس پر حملہ کر دیا۔ ملزمان نے خواتین کو اسلحے کے زور پر خوفزدہ کرتے ہوئے ان سے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چھین لیں۔
ذرائع کے مطابق لوٹے گئے سامان میں 7 تولے سونا، 50 ہزار روپے نقد اور دیگر سامان شامل ہے۔ واردات کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ متاثرہ خواتین نے تھانے میں رپورٹ درج کرا دی ہے۔
بغداد کالونی میں خاتون کے گھر ڈاکوؤں کا دھاوا، 10 لاکھ کا زیور و نقدی لوٹ لی
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور شہریوں نے سیکیورٹی اقدامات بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔