سرائے عالمگیر: اپر جہلم نہر میں نہاتے درجن بھر منچلے گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کی کارروائی، دو الگ مقدمات درج، نہر میں نہانے پر پابندی کی خلاف ورزی

سرائے عالمگیر میں پولیس نے اپر جہلم نہر میں نہانے والے درجن بھر منچلوں کو گرفتار کر لیا۔

latest urdu news

تھانہ سٹی سرائے عالمگیر پولیس نے یہ کارروائی نہر میں نہانے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر کی، جو ہر سال گرمیوں کے موسم میں شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر لگائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ شہریوں کو متعدد بار نہر میں نہانے سے باز رہنے کی ہدایات دی جا چکی ہیں، تاہم اس کے باوجود نوجوانوں کی جانب سے اس خطرناک فعل کو معمول بنا لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اپر جہلم نہر سمیت دیگر نہروں میں نہانا قانونی طور پر ممنوع ہے کیونکہ ہر سال کئی قیمتی جانیں ان نہروں میں ڈوبنے کے باعث ضائع ہو چکی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے بارہا انتباہ کے باوجود اس قسم کی غفلت شہریوں کی جان کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter