3
گجرات میں پولیس تھانہ صدر کھاریاں نے ڈکیتوں کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن کے دوران دو روز قبل اسلحے کے زور پر آئل ٹینکر چھیننے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے آئل ٹینکر مالیتی دو کروڑ ساٹھ لاکھ روپے برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔
ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایت اور ڈی ایس پی کھاریاں سرکل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ہونے والے ملزمان میں سہیل امین ولد محمد امین اور محمد امین ولد شاہ محمد سکنہ وادی سون شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے دیگر جرائم اور ممکنہ ساتھیوں کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔
