گجرات میں سی سی ڈی کی مؤثر کارروائی کے دوران ایک ہی رات میں دو الگ الگ پولیس مقابلے پیش آئے، جن میں دو خطرناک ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمان کی شناخت علی حیدر ولد عاشق علی سکنہ ڈنگہ، ضلع گجرات، اور عدنان رضا ولد منیر احمد سکنہ لالہ پنڈی، تحصیل پھالیہ، ضلع منڈی بہاولدین کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان متعدد سنگین وارداتوں، خصوصاً ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث تھے۔
ملزم علی حیدر پر ڈیڑھ درجن سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں اور وہ پہلے بھی مختلف جرائم میں چالان ہو کر عدالت میں پیش ہو چکا ہے۔ دوسری جانب، عدنان رضا کا بھی کریمنل ریکارڈ خاصا طویل ہے، جس میں ایک درجن کے قریب مقدمات شامل ہیں۔
شاہین چوک میں ڈکیتی کے دوران ریڑھی بان کو گولیاں مار دی گئیں
پولیس حکام کے مطابق، دونوں ملزمان کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے دیگر ساتھیوں اور جرائم کے نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا سکے۔
سی سی ڈی گجرات نے ان کارروائیوں کو علاقے میں امن و امان کی بحالی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔