گجرات میں سی سی ڈی کے ایک ہی رات کے 2 پولیس مقابلے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گزشتہ رات مختلف اضلاع میں ہونے والے دو پولیس مقابلوں کے دوران دو خطرناک اور مطلوب ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق، ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت عباس رضا اور بادل حسین کے نام سے ہوئی ہے، جو متعدد سنگین مقدمات میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طویل عرصے سے مطلوب تھے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق، عباس رضا ولد محمد انیس، سکنہ سیالکوٹ بائی پاس، گوجرانوالہ، 50 سے زائد ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے۔

ماضی میں بھی متعدد بار جیل جا چکا تھا اور حالیہ دنوں میں تھانہ سٹی جلالپور جٹاں، ضلع گجرات کے ایک ڈکیتی کیس میں عدالتی مفرور قرار دیا گیا تھا۔

دوسرا ہلاک ملزم، بادل حسین ولد خالد محمود، سکنہ المصطفیٰ ٹاؤن، شاہدرہ، لاہور، ڈیڑھ درجن سے زائد مقدمات میں کریمینل ریکارڈ یافتہ تھا۔

گجرات میں گھر سے 32 سالہ خاتون کی لاش برآمد

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے خطرناک ترین جرائم پیشہ عناصر میں شامل تھے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter