سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی سی سی ڈی کی لسٹوں کی حققیت سامنے آگئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی سی سی ڈی کی مبینہ لسٹوں کی خبریں گردش کر رہی ہیں، جس کے بعد جرائم پیشہ عناصر توبہ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

سی سی ڈی ذرائع نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان مبینہ لسٹوں سے واضح لاتعلقی کا اظہار کیا ہے جن کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ سی سی ڈی کی جانب سے مرتب کی گئی ہیں۔

latest urdu news

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی نہ تو ایسی کوئی لسٹیں بناتی ہے اور نہ ہی ایسی کسی سرگرمی کا حصہ رہی ہے۔ سی سی ڈی پنجاب ایک قانون کے دائرے میں کام کرنے والا باقاعدہ ادارہ ہے جو کسی بھی قسم کی کارروائی سے قبل مادی شواہد اور ٹھوس قانونی بنیادوں پر عمل کرتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چند سوشل میڈیا صارفین اور وی لاگرز محض مقبولیت حاصل کرنے کے لیے بعض پرانی یا غیر مصدقہ فہرستوں کو سی سی ڈی سے منسوب کر رہے ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

سی سی ڈی نے کم وقت میں معاشرے میں ایک مؤثر کردار ادا کیا ہے، اور اسی شہرت کو بنیاد بنا کر بعض افراد سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات پھیلا رہے ہیں۔

ذرائع نے واضح کیا ہے کہ وائرل ہونے والی فہرستوں میں سے بعض سی سی ڈی کے قیام سے بھی پہلے کی معلوم ہوتی ہیں، اور ان کا سی سی ڈی سے کوئی تعلق نہیں۔

اگر کوئی شخص سوشل میڈیا پر جرائم سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کرتا ہے تو یہ ایک مثبت قدم ہے۔ تاہم، کسی بھی فرد کے خلاف کارروائی صرف اور صرف شواہد اور شہادتوں کی بنیاد پر ہی کی جاتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter