113
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی جانب سے مختلف تھانوں میں ایس ایچ اوز کا تبادلہ کر دیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ دولت نگر سے توقیر الحسن رانجھا کو تبدیل کرکے انسپکٹر عباس علی شاہ کو تعینات کر دیا گیا۔
تھانہ رحمانیہ میں سب انسپکٹر چوہدری عابد گجر کو ایس ایچ او، جبکہ سب انسپکٹر وقاص احمد کو ایس ایچ او سرائے عالمگیر تعینات کر دیا گیا۔
سب انسپکٹر آفتاب رسول کو تھانہ اے ویژن، جبکہ سب انسپکٹر احتشام عارف کو پی ایس او ٹو ڈی پی او لگا دیا گیا۔